Sunday, September 14, 2025
 

ایشیا کپ: بھارت کیخلاف میچ کیلیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے

 



ایشیا کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔ بڑے ٹاکرے کے لیے ٹیم مینیجمنٹ کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں پلیئنگ الیون سے متعلق غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے عمان کے خلاف فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرکے بھارتی بلے بازوں کو اسپن کے جال میں ہی پھنسانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران حارث رؤف کی ٹیم میں شمولیت پر بھی غور کیا گیا تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ پچ دیکھ کر کیا جائے گا۔ ممکنہ پلیئنگ الیون: صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، سفیان مقیم، ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل