Sunday, September 14, 2025
 

مسلسل نظرانداز کیے جانے والا بچہ کتوں کے ساتھ وقت گزارنے لگ گیا

 



تھائی لینڈ ایک چھوٹے بچے نے اپنی ماں اور بھائی کی طرف سے مسلسل نظراندازی کے باعث کتوں کے ساتھ وقت گزارنا شروع کر دیا یہاں تک کہ اس نے بھونکنے کی عادت بھی اپنا لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ 8 سالہ بچہ جذباتی محرومی کا شکار تھا۔ گھر میں ماں اور بھائی اس کی طرف توجہ نہیں دیتے تھے، بات نہیں کرتے تھے اور اکثر نظرانداز کرتے تھے۔ اس بچے نے محلے کے اور گھر کے آس پاس موجود کتوں کے ساتھ دوستی کرلی۔ وقت کے ساتھ ساتھ وہ ان کتوں کی نقل کرنے لگا ان جیسی چال ڈھال، آواز، یہاں تک کہ "بھونکنا" بھی سیکھ لیا۔ نفسیاتی ماہرین کے مطابق یہ رویہ "انسولیٹڈ چائلڈ سنڈروم" یا "سوشلی ایموشنل ڈیپرائیویشن" کی نشاندہی کرتا ہے۔ جب بچے کو خاندان سے محبت، بات چیت، اور توجہ نہ ملے تو وہ کسی اور چیز (جانور، کھلونا، یا تصوراتی کردار) سے جذباتی لگاؤ پیدا کر لیتا ہے۔ یہ واقعہ دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے بچے کے ساتھ ہمدردی اور والدین کے رویے پر تنقید کی۔ کئی فلاحی ادارے اور چائلڈ ویلفیئر تنظیمیں اب اس بچے کی مدد کے لیے آگے آ رہی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل