Sunday, September 14, 2025
 

دباؤ اور شورشرابے کو نظرانداز کریں، وسیم اکرم کا کھلاڑیوں کو مشورہ

 



سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے پاک بھارت میچ سے قبل کھلاڑیوں کو اہم مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ میچ میں دباؤ اور شور شرابے کو نظرانداز کرتے ہوئے کھیل کا لطف اٹھائیں۔ دونوں ممالک کے درمیان چار ماہ قبل ہونے والی فوجی کشیدگی کے بعد یہ پہلا باہمی ٹاکرا ہے اور بھارت نے بائیکاٹ کے مطالبے رد کرتے ہوئے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ یہ صرف ایک کھیل ہے، ایک ٹیم جیتے گی اور دوسری ہارے گی، دونوں کو دباؤ کو انجوائے کرتے ہوئے ڈسپلن کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو حالیہ سہ فریقی ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد اعتماد حاصل ہے اور ٹیم کو صرف بھارت کو ہرانے کے بجائے ٹورنامنٹ جیتنے کا ہدف رکھنا چاہیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل