Monday, September 29, 2025
 

کراچی سے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

 



جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے چائلڈ پورن گرافی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو چائلڈ پورن گرافی کے کیس میں گرفتار ملزم عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے اختر کالونی کے علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے کم عمر بچے کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو ریکارڈ کرکے ٹک ٹاک پر پوسٹ کی۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ ملزم جلال پور پیر والا کا رہائشی ہے۔ عدالت نے مختیار حسین کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل