Loading
یونیورسٹی آف کیمبرج کے سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ سال 2100 تک ہر شخص کو 24 فی صد غریب کر سکتا ہے۔ محققین کے مطابق گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ترقی یافتہ ممالک میں زندگی، غیر ترقی یافتہ ممالک جیسی ہوسکتی ہے۔ یعنی بے روزگاری کی بلند شرح، کم آمدنی، بند کاروبار اور کم تر معیارِ زندگی اس زندگی کا حصہ ہو سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف کیمبرج کے ماہرین نے ایک بیان میں کہا کہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موسمیاتی تغیر سرد گرم، امیر اور غریب ہر ملک میں آمدنی کم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تغیر نہ صرف زراعت بلکہ ٹرانسپورٹ سے لے کر مینوفیکچرنگ اور ریٹیل تک کی صنعتوں کو متاثر کرے گا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ انسانوں کو فاسل فیول کو جلانا روکنا ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل