Loading
وزیر داخلہ اور وزیر قانون سندھ و پاکستان پیپلز پارٹی شہید بینظیر آباد ڈویزن صدر ضیاء الحسن لنجار کی والدہ انتقال کرگئیں۔ وزیرداخلہ کے آفس کے مطابق متوفیہ کافی دنوں سے علیل اور کراچی کے نجی اسپتال میں داخل تھیں ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ منگل کو صبح 7 بجے بلاول اسپورٹس اسٹیڈیم نوابشاہ میں ادا کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ، کابینہ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین سمیت قائدین، گورنر سندھ اور اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی نے ضیا الحسن لنجار سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل