Wednesday, October 01, 2025
 

ٹرمپ امن منصوبہ اسرائیلی قبضہ مضبوط بنانے کی کوشش ہے، آئی سی جے پی

 



فلسطین حامی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل سینٹر آف جسٹس فار فلسطین (آئی سی جے پی) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق امن منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی جے پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ انصاف اور احتساب فراہم نہیں کرتا بلکہ ایک سطحی اور نوآبادیاتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ تنظیم کے مطابق اس میں نہ فلسطینی عوام کی خواہشات کو شامل کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کی رائے کا احترام کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ منصوبہ اسرائیلی قبضے کی بنیادی وجوہات کو مکمل طور پر نظرانداز کرتا ہے، جب کہ اس میں اسرائیلی افواج کے انخلا کا کوئی واضح طریقہ کار موجود نہیں۔ تنظیم نے خبردار کیا کہ ٹرمپ کا یہ منصوبہ اسرائیل کے ہاتھوں امن کی راہ میں مزید رکاوٹ یا تاخیر کا سبب بن سکتا ہے۔ آئی سی جے پی نے ٹرمپ کی سربراہی میں قائم بورڈ آف پیس میں سابق برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلیئر جیسے شخصیات کی شمولیت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اس سے منصوبے کی غیر جانبداری پر سوال اٹھتے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل