Loading
انڈونیشیا میں نماز ظہر کے دوران ایک اسلامی بورڈنگ اسکول کی عمارت گرنے سے 150 سے زائد بچے ملبے تلے دب گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اندونیشیا کے صوبے ایسٹ جاوا کے اسلامی اسکول کی عمارت کے ملبے سے 99 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ امدادی کاموں کے دوران 3 طلبا کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 30 طلبا اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اسکول کی بنیادیں نازک تھی اور عمارت کی اضافی منزل کی تعمیر بغیر اجازت لیے کی جارہی تھی جو عمارت کا بوجھ نہ سنبھال سکی۔ حکام نے عمارت کے مالک اور ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے پھنسے طلبا تک رسائی اور اُنہیں آکسیجن اور پانی فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ امدادی کاموں کے لیے بھاری مشینری استعمال کرنے کا فیصلہ ابتدا میں محدود رکھا گیا تھا تاکہ عمارت کا مزید حصہ نہ گر جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل