Wednesday, October 01, 2025
 

حماس نے امن منصوبہ تسلیم نہ کیا تو پھر اسرائیل جو بھی کرے گا وہ ٹھیک کرے گا، ٹرمپ کی دھمکی

 



صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی کمانڈرز سے خطاب میں امریکی جوہری ہتھیاروں، غزہ امن منصوبے اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر پالیسی بیان دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب کوانٹیکو میں جنرلز اور ایڈمرلز سے خطاب کے لیے ڈائس پر پہنچے تو مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں نے کبھی کسی جگہ اتنی خاموش نہیں دیکھی۔ انھوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا کہ سامعین بالکل خاموش رہیں گے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ "اگر کسی کو میری بات پسند نہیں تو وہ کمرہ چھوڑ سکتا ہے، لیکن پھر اس کی رینک اور مستقبل بھی گیا۔" جس پر حاضرین ہنس پڑے۔ صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ہم اپنے جوہری ہتھیاروں کو مزید بہتر اور مؤثر بنا رہے ہیں۔ امریکی صدر نے اس امید کا بھی کا اظہار کیا کہ ہمیں یہ جوہری ہتھیار کبھی استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ میرا امن منصوبہ غزہ میں 3 ہزار سالہ جنگ ختم کر دے گا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ان کا مجوزہ 20 نکاتی منصوبہ مشرقِ وسطیٰ میں "تاریخی تصفیہ" ثابت ہوسکتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایسا معاہدہ ہے جو 3 ہزار سال میں نہیں ہوا۔ میں نے پوچھا: آپ کب سے لڑ رہے ہیں؟ جواب ملا: 3 ہزار سال سے، سر۔ یہ بہت لمبا عرصہ ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ ہم نے اسے حل کر لیا ہے۔ حماس کو کھلی دھمکی امریکی صدر نے مزید کہا کہ جنگ ایک عجیب چیز ہے۔ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، حماس کو اس امن منصوبے سے اتفاق کرنا ہوگا۔ اگر وہ نہ مانے تو ان کے لیے بہت مشکل ہوجائے گی۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر حماس نے امن منصوبے کو تسلیم نہیں کیا تو اسرائیل ان کے ساتھ جو کرے گا۔ اس کی مکمل حمایت کریں گے۔ امریکی صدر کے بقول اس منصوبے پر اسرائیل سمیت تمام عرب اور مسلم ممالک نے اتفاق کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ سب کچھ اچانک کیسے ہوگیا۔ یوکرین پر روسی حملے کی وجہ امریکا کا افغانستان انخلا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے افغانستان سے امریکا کے انخلا کے بعد ہی یوکرین پر حملہ کیا۔ ان کے بقول افغانستان کا ’’ہارر شو‘‘ ہی روس یوکرین جنگ کی اصل وجہ بنا، جوبائیڈن اور ان کی ٹیم کی نااہلی نے پیوٹن کو یوکرین سے جنگ کا موقع دیا۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ روس اور یوکرین کو مذاکرات کی میز پر لانے کا واحد طریقہ ہمیں اندرون شہر بھی جنگ کا سامنا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولیس اور فائر فائٹرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے اندرونی شہروں میں بھی جنگ کا سامنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض فائر فائٹرز پر فائرنگ بھی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ملک کے اندر فوج اور نیشنل گارڈ کی تعیناتی سے متعلق ان کے حالیہ اقدامات کی عکاسی ہے حالانکہ وفاقی قانون کے تحت فوج کو براہِ راست داخلی قانون نافذ کرنے میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔ نوبیل امن انعام نہ ملنے پر ٹرمپ کا شکوہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکوہ کیا کہ عالمی تنازعات حل کرنے کی کوششوں کے باوجود انہیں نوبیل امن انعام نہیں ملے گا۔ اگر ایسا ہوا تو یہ امریکا کے لیے توہین آمیز ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ یہ انعام کسی ایسے شخص کو دیا جائے گا جس نے کچھ نہیں کیا۔ یاد رہے کہ ٹرمپ متعدد بار اس دعوے کو دہرا چکے ہیں انھوں نے دنیا کی 7 جنگیں رکوائی ہیں جن میں پاک بھارت جنگ بھی شامل ہے۔ امریکا کی روس کی نگرانی کیلیے جوہری آبدوزوں کی تعیناتی صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا نے حال ہی میں روس کے قریب جوہری آبدوزیں تعینات کی ہیں، جو خاموشی سے نگرانی کر رہی ہیں۔ امریکی ٹرمپ نے جوہری جنگ سے متعلق کہا کہ یہ وہ چیز ہے جس کے بارے میں ہم سوچنا بھی نہیں چاہتے۔ کینیڈا کو 51 ویں ریاست بنانے کی تجویز صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بن جانا چاہیے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ کینیڈین حکام نے حال ہی میں امریکا کے "گولڈن ڈوم" میزائل ڈیفنس سسٹم میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی تھی۔ جس پر صدر ٹرمپ کے بقول کینیڈا کو جواب دیا تھا کہ کیوں نہ آپ ہماری ریاست بن جائیں اور یہ سب مفت حاصل کرلیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی ٹیرف کے باعث کینیڈا اس وقت مشکلات کا شکار ہے۔ امریکی بحری جہازوں کے ڈیزائن پر تنقید صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحری جہازوں کی ساخت پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت جمالیاتی شخص ہوں، صرف اس لیے کہ ’اسٹیلتھ جہاز‘ ہیں، ان کا بدصورت لگنا ضروری نہیں۔ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں "گولڈن ڈوم" دفاعی منصوبے، بحریہ کے توسیعی اقدامات اور ایف-47 فائٹر جیٹ کی تیاری کا بھی ذکر کیا۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل