Loading
دھرم پورہ بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کی جانے والی پیرا فورس کی کارروائی کے دوران دکانداروں کی شدید مزاحمت سامنے آئی جس کے بعد چار دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پیرا فورس کے مطابق یہ کارروائی شہری حدود میں تجاوزات کے خاتمے کی پالیسی کے تحت کی گئی تھی۔ دورانِ کارروائی کئی دکانداروں نے مزاحمت کی اور اہلکاروں سے جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد مزاحمت کرنے والے دکانداروں کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔ گرفتاریوں کے خلاف دکانداروں نے دھرم پورہ سے نہر (کینال روڈ) تک لاہور روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ سڑک بندش کو پانچ گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، جس کے باعث علاقے میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ ٹریفک کا رخ متبادل راستوں کی جانب موڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام دیکھا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل