Loading
تھانہ روات کی حدود میں واقع نیو پنجگرائیں کے علاقے میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر غیرت اور گھریلو چپقلش کے نام پر اپنے بڑے بھائی اور نوجوان بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی شب پیش آیا، جب عاشق حسین نامی شخص نے پہلے اپنے بڑے بھائی باز گل کو پانچ گولیاں مار کر موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ باز گل غیر شادی شدہ تھا۔ اس کے بعد عاشق حسین نے اپنے بیٹے عبدال احد پر بھی فائرنگ کی، جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل