Tuesday, September 30, 2025
 

ٹرمپ اور نیتن یاہو ملاقات؛ امریکا میں آج دن بھر کیا ہوگا

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو آج امریکا پہنچ گئے جہاں وہ ایک مصروف دن گزاریں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنما ایک پُرتکلف ظہرانے میں شریک ہوں گے۔ دونوں رہنما اس دوران دو بدو ملاقات بھی کریں گے بعد ازاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ جس میں ممکنہ طور پر امریکی صدر کے غزہ جنگ بندی کے 21 نکاتی منصوبے پر اتفاق کا اعلان کیا جائے گا۔ جس کے بعد 3 بجے سہہ پہر صدر ٹرمپ اوول آفس میں کانگریس کے ری پبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں کے ساتھ ایک بند کمرہ اجلاس کریں گے۔ اس اجلاس میں ممکنہ طور پر وفاقی حکومت کے ممکنہ شٹ ڈاؤن کے خدشات پر غور کیا جائے گا اور اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ بعد ازاں شام 5 بجکر 30 منٹ پر صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں گولڈ اسٹار فیملیز ریسیپشن کی میزبانی کریں گے۔ اس طرح آج کا دن وائٹ ہاؤس میں نہ صرف مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے حوالے سے اہم ہے بلکہ امریکی داخلی سیاست میں بھی ایک بڑے فیصلے کا دن تصور کیا جا رہا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل