Tuesday, September 30, 2025
 

کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

 



شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقعے سیکٹر 10 الغفور سوسائٹی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد شعیب ولد مبارک علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کرلیا گیا ہے۔ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ جمع کرنا شروع کردیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل