Wednesday, October 01, 2025
 

فلسطین میں امن کیلئے مسلم ممالک کی جانب سے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم

 



اسلام آباد: پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کی حمایت کردی ہے جس میں غزہ جنگ بندی، انسانی امداد کی ترسیل، جبری بے دخلی کی روک تھام اور خطے میں امن عمل کو آگے بڑھانے کا اعلان شامل ہے۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق مسلم ممالک نے صدر ٹرمپ کی اس یقین دہانی کا خیر مقدم کیا ہے کہ مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دی جائے گی اور فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ مسلم ممالک امریکا اور دیگر عالمی فریقین کے ساتھ مثبت بات چیت کے لیے تیار ہیں تاکہ معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔  اس جامع منصوبے میں غزہ کی تعمیر نو، انسانی امداد کی فراہمی، مغویوں کی رہائی، اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا اور دو ریاستی حل کے تحت ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنے کا عزم شامل ہے۔ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہیں اور خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کے لیے ضروری ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل