Wednesday, October 01, 2025
 

کراچی، سہراب گوٹھ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی

 



شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ پی ایس او پمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق واقعہ گلشن اقبال سے سہراب گوٹھ جاتے ہوئے تھانہ یوسف پلازہ کی حدود میں پیش آیا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسکو ایدھی ایمبولینس کے زریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی شخص کی شناخت 25 سالہ اسامہ ولد محمد سرفراز کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پیٹرول پمپ پر جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل