Wednesday, October 01, 2025
 

فیس بک، ایکس کے بعد یوٹیوب بھی جھک گیا، ٹرمپ کو کروڑوں ڈالر کی ادائیگی

 



واشنگٹن: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 24.5 ملین ڈالر کے تصفیے پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ اس وقت دائر کیا گیا تھا جب 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپٹل ہل پر حملے کے بعد ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کی مالک کمپنی الفابیٹ اس تصفیے کے تحت 22 ملین ڈالر "ٹرسٹ فار نیشنل مال" نامی غیر منافع بخش تنظیم کو دے گی، جو وائٹ ہاؤس میں نئے بال روم کی تعمیر کے لیے 200 ملین ڈالر اکٹھے کر رہی ہے۔ مزید 2.5 ملین ڈالر دیگر تنظیموں اور افراد کو دیے جائیں گے جنہوں نے ٹرمپ کے ساتھ مقدمہ دائر کیا تھا، جن میں امریکن کنزرویٹو یونین بھی شامل ہے۔ اس سے قبل فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے جنوری میں 25 ملین ڈالر جبکہ ایک ماہ بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے 10 ملین ڈالر میں ٹرمپ کے ساتھ تصفیہ کیا تھا۔ اب یوٹیوب بھی اس فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ https://x.com/realDonaldTrump/status/1973221572585595221 واضح رہے کہ ٹرمپ نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر قدامت پسند آوازوں کو دبانے اور سیاسی تعصب کا الزام لگایا تھا۔ تاہم اب تمام بڑی کمپنیاں اپنے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہیں اور ٹرمپ کے اکاؤنٹس بحال کیے جا چکے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل