Loading
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے دوران ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کا مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیرمملکت اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ایوان صدر میں ملاقات کی اور اس دوران فہد ہارون نے قائم مقام صدر کو ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ فہد ہارون نے بتایا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں حالیہ پیش رفت میں حکومت کی عوامی رسائی، مؤثر ابلاغ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بہتر استعمال سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے ان اقدامات کو سراہا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کی مؤثر حکمت عملی عوامی رابطے کو بہتر بنانے اور مثبت قومی بیانیہ فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ملاقات کے دوران فہد ہارون نے ڈیجیٹل میڈیا کے بدلتے ہوئے منظرنامے اور اس میں بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ان پلیٹ فارمز کو مؤثر، ذمہ دار اور تعمیری انداز میں استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل