Wednesday, October 01, 2025
 

پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن، ہوٹل سروس کیلئے درخواستیں طلب

 



پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کے تحت مانچسٹر میں ہوٹل سروس کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔ ذرائع کےمطابق پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کر دی ہے اور قومی ائیرلائن کی انتظامیہ نے مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کےلیے انتظامات شروع کر دیے ہیں اور ہوٹل سروس کی درخواست طلب کرلی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے نے مانچسٹر میں اپنے عملے کے لیے ہوٹل سروسز کے لیے درخواستیں 3 نومبر تک طلب کی ہیں اور دلچپسی رکھنے والوں کو درخواستیں پی آئی اے شعبہ سپلائی چین کے جی ایم پروکیورمنٹ کو ارسال کرنے کا کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قومی ائیرلائن کی پروازوں کو کئی سالہ بندش کے بعد گزشتہ ہفتے برطانیہ کےلیے فلائٹ آپریشن کی اجازت ملی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل