Loading
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نوجوانوں کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے بعد وہ اپنی فیڈ پر وہ فحش مواد نہیں دیکھ سکیں گے۔ اس اپ ڈیٹ کا مطلب ہے کہ وہ صارفین جو نوجوانوں سے مخصوص اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہوں گے ان کو انسٹاگرام پر صرف فوٹو اور ویڈیوز جیسا کہ پی جی-13 مووی میں ہوتا ہے۔ میٹا نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ اس اپ ڈیٹ میں اشتعال انگیز زبان کی حامل پوسٹس، خطرناک اسٹنٹ اور نقصان دہ رویوں کی حوصلہ افزائی کرنے والی کو پوسٹس کو ہٹانے یا ایسی پوسٹ کو تجویز میں نہ آنے دینا شامل ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی انتہائی سخت سیٹنگ بھی پلیٹ فارم میں شامل کرنے جا رہی ہے جس کا اطلاق والدین بچوں کے لیے کر سکیں گے اور والدین کی اجازت کے بغیر سیٹنگ بدلی بھی نہیں جا سکے گی۔ کمپنی کی جانب سے یہ تبدیلیاں بچوں کو پہنچنے والے نقصانات پر ہونے والی تنقید کا سامنا کرنے کے بعد لائی جا رہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل