Loading
پولیس نے خاتون کے قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ لاہور میں 35 سالہ رخسانہ کی بوری بند لاش راوی ٹول پلازہ کے قریب جھاڑیوں سے ملی تھی جس پر تشدد کے نشانات واضح تھے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ اپنی مدعیت میں دفعہ 302 کے تحت درج کیا تھا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر شکیل کو ہارون آباد کے علاقے سے گرفتار کرلیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم گھر سے بوری میں لاش لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے مقتولہ کے گھر کا دورہ کرکے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب کا ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔ حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل