Thursday, October 30, 2025
 

ذہنی دباؤ کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا، صبا قمر کا انکشاف

 



اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کچھ دن قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ان کی انجیوگرافی ہوئی۔  ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ دن قبل ان کی شوٹنگ کے دوران حالت بگڑی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا دراصل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔  اداکارہ نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے کے اگلے روز ان کی انجیوگرافی ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ایک ماہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیا۔  صبا قمر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ہر حالات کا سامنا کرلیں گے تاہم اکثر ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہم بیمار پڑجاتے ہیں اور یہ لازمی نہیں کہ ہارٹ اٹیک صرف کولیسٹرول بڑھنے کی وجہ سے ہو بلکہ ضرورت سے زیادہ جسمانی مشقت اور ذہنی دباؤ سے بھی دل کی صحت متاثر ہوتی ہے اور دل کے دورے کا سبب بنتی ہے۔  صبا قمر نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ذہنی صحت کو سنجیدہ لیں اور اسے نظر انداز نہ کریں کیونکہ اس سے دیگر مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ یکم اگست کو دورانِ شوٹنگ طبیعت خراب ہونے پر صبا قمر کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ کے آرام کا مشورہ دیا تھا۔ اداکارہ کی اسپتال سے تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل