Thursday, October 30, 2025
 

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے لیے نیلامی ہوگی، سی ای او ‏

 



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او نے کہا ہے کہ کہ دو نئی ٹیموں کے لیے نیلامی ہوگی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس ایل ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ  بڈ کرنے والی پارٹیز کو شہروں کے نام کا پول دیا جائے گا جس میں سے انہیں انتخاب کرنا ہوگا۔ سلمان نصیر نے کہا کہ نئی ٹیموں کے شہروں میں بھی میچز کروائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دسویں ایڈیشن کے بعد ویلیوایشن دوبارہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی رپورٹ رواں ہفتے سامنے آ جائے گی۔ لیگ کے سی ای او کا کہنا تھا کہ گیارہویں ایڈیشن کے میچز پشاور میں بھی کروانے کا ارادہ ہے۔ سلمان نصیر نے کہا کہ کراچی میں میچز کے دوران تماشائیوں کو لانے کیلیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کے کام کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی الگ کمپنی بن گئی ہے، پی سی بی کے وسیع تر وسائل اور تجربہ لیگ کے لیے سود مند ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل