Friday, November 21, 2025
 

پیرس میں پرنسز ڈیانا کا مومی مجسمہ توجہ کا مرکز بن گیا

 



پیرس کے میوزیم میں پرنسز ڈیانا کے مومی مجسمے کی رونمائی کی گئی جو شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ یہ مجسمہ ’’کالا “ریونج ڈریس‘‘ پہنے ہوئے ہے جو ڈیانا نے 1994 میں لندن کے سیرپنٹائن گیلری ایونٹ میں پہن رکھا تھا۔ اسی رات کنگ چارلس III نے اپنی بے وفائی کا اعتراف کیا تھا۔ مجسمے میں پرنسز ڈیانا نے ہائی ہیلز، موتیوں کی چوکر اور چھوٹا ہینڈ بیگ پکڑا ہوا ہے اور اسے شاہی اسکینڈلز اور فیشن لمحوں کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا۔ فرانس کے لوگ آج بھی پرنسز ڈیانا کو محبت سے ’’لیڈی ڈای‘‘ کہتے ہیں۔ شہر میں جہاں وہ حادثے کا شکار ہوئیں وہاں پھول اور ہاتھ سے لکھی یادگاریں رکھی جاتی ہیں۔ پرنسز ڈیانا کے مجسمے کو میوزیم میں موجود ان کے سابق شوہر اور ساس کے مجسموں سے دور رکھا گیا ہے تاکہ ان کی آزادی اور خود مختاری کی نمائندگی ہو۔ فرانسیسی ناول نگار کرسٹین اوربان کے مطابق کالا لباس اس وقت کی علامت ہے جب ڈایانا نے اپنی کہانی خود بیان کرنا شروع کی تھی۔ مجسمے کی رونمائی کے موقع پر حاضرین کا کہنا تھا کہ پیرس نے کبھی ڈیانا کو بھلایا نہیں اور یہ مجسمہ ان کے لیے جذباتی لمحہ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل