Loading
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، پاکستان پانی کے مسئلے پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گا، عالمی برادری بھارتی اقدمات کا نوٹس لے۔
ترجمان نے کہا کہ افغانستان کے اندر ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج موجود ہیں، سیکییورٹی کونسل کی رپورٹ پاکستان کی پوزیشن کا ثبوت ہے، پاک افغانستان کے درمیان سیز فائر کامقصد افغانستان سے دہشت گردانہ حملوں کا خاتمہ ہے، افغانستان سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا کی اطلاعات میرے پاس نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی ملک کے سفیر کا عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران جانا درست نہیں، سفارتکاروں کو استثنا ہوتا ہے مگر کسی کیس میں متاثر نہیں ہونا چاہے، کسی سفیر نے عدالت جانا ہے تو دفتر خارجہ سے منظوری کے بعد جاسکتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل