Loading
امریکا کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں دو طلبا کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے الزام میں مطلوب شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔
امریکی تفتیشی ادارے کے حکام نے بتایا کہ مشتبہ ملزم کی گولی لگی لاش نیو ہیمپشائر میں ایک اسٹوریج کے اندر سے برآمد ہوئی۔
ملزم کی شناخت 48 سالہ کلاڈیو نیوس ویلینتے کے طور پر ہوئی جو پرتگالی شہری اور براؤن یونیورسٹی کا سابق طالب علم تھا۔
تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ وہ اکیلا ہی اس کارروائی میں ملوث تھا تاہم واقعے کے محرک کے بارے میں تاحال کچھ پتا نہ چل سکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہی ملزم براؤن یونی ورسٹی میں فائرنگ کے دو دن بعد میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) کے ایک پروفیسر نونو لوریرو کے قتل میں بھی ملوث تھا جس کی تصدیق شواہد سے ہو چکی ہے۔
تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزم کا براؤن یونی ورسٹی سے تعلق بطور طالب علم رہا ہے اسی طرح اس کا ایم آئی ٹی کے مقتول سے بھی تعلق سامنے آیا لیکن ان کارروائیوں کی وجہ تاحال نہ معلوم ہوسکیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل