Friday, December 19, 2025
 

برطانیہ: 42 گھنٹوں تک کرسمس گانوں کا میراتھون

 



برطانیہ میں ایک سینڈوچ کی دکان کے مالک نے لگاتار 42 گھنٹوں تک کرسمس کے گانے گنگنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔ ’مسٹر ٹوسٹی‘ نام سے پہچانے جانے والے برطانوی ڈیو پرچیز نے اپنی دکان اندر سے بند کی تاکہ وہ کرسمس کے گانوں کی طویل میراتھون کے ریکارڈ کے لیے کوشش کر سکیں۔ https://www.facebook.com/OnToastBar/videos/for-those-who-just-love-the-old-mariah-carey-classic-at-christmas-this-is-nothin/1566024514743939/ اس سے قبل 2024 میں نائیجیریا میں 40 گھنٹے تک لگاتار کرسمس کے گانے گا کر ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔ ڈیو پرچیز کے 38 گانوں میں ’جِنگل بیلز‘ جیسے کلاسیکل سے لے کر ماریہ کیرے اور ویم کے کرسمس کے ماڈرن ہٹس موجود تھے۔ انہوں نے دھنوں کو گھما پھرا کر گایا اور 684 گانے گا کر اپنی کوشش ختم کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل