Tuesday, January 06, 2026
 

چین نے طویل ترین ایکسپریس وے سُرنگ کا اففتاح کردیا

 



چین نے دنیا کی طویل ترین ایکسپریس وے سُرنگ کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ یہ ایک اہم انفراسٹرکچر منصوبہ ہے جو شن جیانگ کے خود مختار علاقے میں تیان شان شینگلِی سرنگ کے نام سے  ٹریفک کے لیے کھولی گئی ہے۔  اس کی لمبائی تقریباً 22.13 کلومیٹر ہے جو چین کے شمال مغربی علاقے شن جیانگ میں تیان شان پہاڑوں میں بنائی گئی ہے۔  یہ دنیا کی سب سے طویل ایکسپریس وے ٹنل ہے جو براہِ راست شاہراہ کے نیچے سے گزرنے والی سڑک ہے۔  اس میں دو مواصلاتی سرنگیں ہیں اور ہر ایک میں دو لینیں ہیں۔ ٹنل کے ذریعے ٹریفک کی رفتار تقریباً 100 کلومیٹر فی گھنٹہ رہ سکتی ہے۔  اس سے قبل سابقہ پہاڑی راستے پر کئی گھنٹے لگتے تھے، لیکن اب موٹر گاڑی صرف تقریباً 20 منٹ میں پہاڑوں کو کراس کر سکتی ہے۔  یہ سرنگ ارومکی یولی ایکسپریس وے کا حصہ ہے جو شمالی اور جنوبی شن جیانگ کے شہروں کو مضبوط رابطے میں لاتی ہے اور عوامی و تجارتی نقل و حمل میں آسانی پیدا کرتی ہے۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل