Tuesday, January 06, 2026
 

رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کے لائسنس معطل کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت

 



لاہو ہائیکورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کے لائسنس معطل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس ملک اویس خالد نے کی، درخواست گزار کی طرف سے شازب مرزا اور دیگر وکلا پیش ہوئے،  عدالت نے پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کو نوٹس جاری کرتے ہوے  متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا۔  عدالت نے حکم امتناعی کی درخواست پر بھی وائس چیرمین پنجاب بار کونسل کو نوٹس جاری کردیا۔  عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ درخواست گزار کو بغیر نوٹس دیے اور سنے بغیر لائسنس معطل کیا گیا، کیا کسی وکیل کو سنے اور نوٹس دیے بغیر لائسنس معطل کیا جاسکتا ہے۔  پنجاب بار کونسل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست قابل سماعت نہیں، درخواست گزار  متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست آنے پر کسی وکیل کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے، ایگزیکٹو کمیٹی نے لائینس معطل کیا جب کہ ایگزیکٹو کمیٹی کو یہ اختیار نہیں ہے۔  درخواست گزار کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ یہ اختیار صرف پنجاب بار کونسل کے ٹربیونل کو ہے۔  یاد رہے کہ دالت نے درخواست میں کراچی بار ایسوسی ایشن کو فریق بنانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔  یاد رہے کہ میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے پنجاب بار کونسل کے لائسنس معطلی کے فیصلے کو چیلنج کررکھا ہے۔  جس میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب بار کونسل نے درخواست گزار کا لائسنس معطل کر دیا ہے، پنجاب بار کونسل نے وکالت کا لائسنس حقائق کے برعکس معطل کیا۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت لائسنس معطلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور درخواست گزار وکیل کا لائسنس بحال کرنے کا حکم دے۔  عدالت نے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس بحال کرنے کی وکلا کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل