Tuesday, January 06, 2026
 

جو روٹ نے پونٹنگ کا ریکارڈ برابر کردیا، ٹاپ پوزیشن پر نظریں مرکوز

 



انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جو روٹ نے سابق آسٹریلوی کپتان جو روٹ کا ریکارڈ برابر کردیا۔ سڈنی میں کھلیے جارہے ایشیز سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں جو روٹ نے 160 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو آسٹریلیا میں ان کی دوسری سنچری ہے۔ Joe Root brings up his second Test century in Australia ????#Ashes | #PlayoftheDay | @nrmainsurance pic.twitter.com/bXwBXY7nw0 — cricket.com.au (@cricketcomau) January 5, 2026 انہوں نے آسٹریلیا میں اپنی پہلی سنچری بھی اسی سیریز کے دوران دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنائی تھی۔ یہ جو روٹ کے کیریئر کی 41ویں ٹیسٹ سنچری ہے جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز بنانے والوں کی فہرست میں پونٹنگ کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ A true great of the game ???? Joe Root moves level with ICC Hall of Famer Ricky Ponting ???? More ???? https://t.co/AEFYMgudtk pic.twitter.com/JfN6kVGxrx — ICC (@ICC) January 5, 2026 جو روٹ کو ٹیسٹ کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 63 رنز درکار ہیں اور انہیں آل ٹائم ٹاپ اسکورر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید 1985 رنز درکار ہیں۔ Joe Root is now less than 2000 runs away from Sachin Tendulkar's record of 15,921 Test runs ???? pic.twitter.com/5JNlcmdf4b — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 5, 2026 واضح رہے کہ جو روٹ کا ابھی مستقبل قریب میں ریٹائرمنٹ کا کوئی اراداہ نہیں ہے، وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے بعد اپنے کیریئر سے متعلق فیصلہ کرنے کا سوچیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل