Tuesday, January 06, 2026
 

ہاردک پانڈیا کی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ ویڈیو وائرل

 



جارح مزاج بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ہاردک پانڈیا جام نگر ایئرپورٹ پر اپنی ماڈل گرل فرینڈ ماہیکا شرما اور ساتھی کرکٹر روہت شرما کے ساتھ نظر آئے۔ اس دوران پانڈیا اور ان کی گرل فرینڈ کو روہت شرما کا انتظار کرتے بھی دیکھا گیا۔ #RohitSharma and #HardikPandya, joined by Pandya's girlfriend #MahiekaSharma, appeared relaxed at #Jamnagar airport on Sunday (Video courtesy : X) pic.twitter.com/ru8PKG9chP — Deccan Chronicle (@DeccanChronicle) January 5, 2026 واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے جولائی 2024 میں اپنی سابقہ بیوی نتاشہ کو طلاق کے دینے کے بعد اکتوبر 2025 میں ماہیکا شرما کے ساتھ اپنے تعلقات کو عوامی سطح پر آشکار کیا تھا۔ ہاردک پانڈیا ان دنوں وجے ہزارے ٹرافی میں ایک اوور میں 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 34 رنز بناکر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل