Wednesday, February 04, 2026
 

کراچی؛ پسند کی شادی نہ کروانے پر نوجوان نے خودکشی کرلی

 



موچکو مشرف کالونی میں پسند کی شادی نہ کروانے پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق موچکو تھانے کے علاقے مشرف کالونی سیکٹر نائن اے میں گھر سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جسے قانونی کارروائی کے لے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 18 سالہ حنین شاہ ولد اصغر شاہ کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف نے بتایا کہ متوفی نوجوان کسی لڑکی کو پسند کرتا تھا اور شادی کرنا چاہتا تھا تاہم متوفی نوجوان کے اہلخانہ مذکورہ لڑکی کے ساتھ شادی کروانے سے انکاری تھے جس پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل