Loading
راولپنڈی میں این سی سی ڈی آئی اے کی کارروائی کے دوران ٹک ٹاک پر نازیبا مواد وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم فیک آئی ڈی بنا کر خواتین کی عزت کو مجروح کرنے اور واٹس ایپ و ٹک ٹاک کے ذریعے نازیبا ویڈیوز پھیلا کر بلیک میل کرنے میں ملوث نکلا۔
ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد ہوا، جس سے اہم ڈیٹا حاصل ہوا۔
این سی سی ڈی آئی اے نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل