Tuesday, February 10, 2026
 

زرعی یونیورسٹی پشاور میں ہلڑ بازی، امیر مقام تقریب چھوڑ کر چلے گئے

 



زرعی یونیورسٹی پشاور میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب ہلڑبازی کا شکار ہوگئی، عمران خان کے حق میں نعرے لگ گئے، وفاقی وزیر امیر مقام تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق زرعی یونیورسٹی پشاور میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی، یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران ہلڑ بازی ہوئی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں نعرے لگے۔ تقریب میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن آمنے سامنے آگئیں، آئی ایس ایف کے طلبہ نے جیوے بانی چیئرمین کے نعرے لگائے جواب میں ایم ایس ایف امیر مقام زندہ باد کے بھی نعرے لگے۔ امیر مقام اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے وہ یہ تقریب چھوڑ کر روانہ ہوگئے، آئی ایس ایف کے اسٹوڈنٹس نے امیر مقام کی گاڑی کو روکنے کی بھی کوشش کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل