Tuesday, February 10, 2026
 

اسلام آباد میں نایاب، پرانی اور قیمتی گاڑیوں کا شاندار میلہ

 



اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب کے زیرِ اہتمام پرانی گاڑیوں کے شاندار میلے کا اہتمام کیا گیا جس میں گاڑیوں کے شوقین افراد نے شرکت کی۔  تفصیلات کے مطابق ساٹ ونٹج اینڈ کلاسک کارز کے صدر محسن اکرام کا کہنا ہے کہ پرانی گاڑیاں تاریخی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔  ونٹیج اینڈ کلاسک کار شو میں مختلف ادوار کی نایاب اور تاریخی گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئیں، ان میں مرسڈیز بینز، رولز رائس سلور شیڈو، بینٹلے اور دیگر برینڈز کی کلاسک گاڑیاں شامل تھیں۔ مداح انعم کا کہنا ہے کہ میں پہلی مرتبہ اس شو کو دیکھنے آئی  ہوں بہت اچھا لگا۔  ایونٹ میں گاڑیوں کے شوقین افراد کی بڑی تعداد اور فیملیز نے بھی بھرپور شرکت کی، شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی تقاریب نوجوان نسل کو کلاسک کار کلچر سے روشناس کراتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل