Wednesday, February 11, 2026
 

انڈس اے آئی ویک 2026؛ پاکستان کے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب تاریخی سنگِ میل

 



ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی اقدامات سے قومی اقتصادی اور ٹیکنالوجی منصوبوں کو عملی پیش رفت حاصل ہو رہی ہے۔ پاکستان میں اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ’’انڈس اے آئی ویک 2026‘‘ ایونٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ قومی سطح کے اسٹریٹجک فورم پر مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ٹیکنالوجیز سے متعلق متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ ’’اے آئی فار ہر‘‘، نیشنل اے آئی بوٹ کیمپ، گلوبل گیم جیم، ٹیک مقابلے اور گورنمنٹ و ڈیفنس ٹیک نمائش بھی ایونٹ کا حصہ تھے۔ اے آئی ڈیٹا اینالسٹ محمد احمد نے ایونٹ کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عظیم ایونٹ کے انعقاد اور پاکستان کی صلاحیتوں کو پیش کرنے کا موقع فراہم کرنے پر ایس آئی ایف سی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عطا الرحمٰن، چیف بزنس آفیسر، ڈیوسِنک کا کہنا تھا کہ میں ایس آئی ایف سی، پاشا، پی ایس ای بی اور وزارتِ آئی ٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ اقدام اے آئی آگاہی کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔ ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت قومی اے آئی ایکوسسٹم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل