Loading
شہر قائد میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں اور معمول سے تیز ہوائیں بلوچستان کی شمال مشرقی سمت سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی وجہ سے شہر میں قدرے خنکی محسوس کی جا رہی ہے۔
کراچی میں ہواؤں کی رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے جبکہ دن بھر چلنے والی ہواؤں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ فروری کے آغاز سے ہی کراچی میں سرد ہواؤں کا سلسلہ تھم چکا ہے جبکہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل