Wednesday, February 11, 2026
 

جوا ایپ پروموشن کیس: عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کرانے کی استدعا منظور

 



سیشن کورٹ لاہور نے جوا ایپ پروموشن کیس میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کروانے کی استدعا منظور کرلی۔ سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عروب جتوئی اپنے وکیل عثمان اور آفتاب ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ  ملزمہ عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کرانا ہے، عدالت عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کرانے کی مہلت دے، عدالت نے این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرلی۔ ملزمہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ موبائل فرانزک کی رپورٹ ایک دو ہفتوں میں نہیں آتی رمضان کے بعد کی تاریخ دی جائے۔ عدالت نے ملزمہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کردی۔ جج منصور قریشی نے کہا کہ ملزمہ آئندہ اپنی حاضری یقینی بنائیں، عبوری ضمانت میں حاضری معافی اب نہیں ملے گی۔  ملزمہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل