Wednesday, February 11, 2026
 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی ٹیم بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی بیمار ہوکر اسپتال میں داخل

 



ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے دوسرے میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما بیمار ہوکر اسپتال میں داخل ہوگئے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے ابھیشیک شرما کو معدے میں تکلیف کے باعث دہلی کے اسپتال میں داخل کیا گیا جس کے بعد کل نمیبیا کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما کو بخار ہونے کی وجہ سے ڈرپس بھی لگائی گئیں۔ Abhishek Sharma has been in a hospital for the past two days making him a doubt for India's game against Namibia Full story: https://t.co/17PYGn5he8 pic.twitter.com/Rg0KOqAK2r — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 11, 2026 واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے اپنے میچ میں امریکا کو شکست دی تھی تاہم ٹاپ آرڈر میں کپتان سوریا کمار یادیو کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل