Saturday, February 14, 2026
 

ناجائز تعلقات کو چھپانے کیلیے سفاک ماں کا اپنے دو بچوں کا بیدردی سے قتل؛ ہولناک کہانی

 



بھارتی ریاست پنجاب میں ہونے والی قتل کی ایک ہولناک واردات نے پورے علاقے میں خوف و ہراس اور اضطراب میں مبتلا کرکے رکھ دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع بتھنڈا میں ایک خاتون کو اپنے دو بچوں کو زہر دیکر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سفاک ماں نے اپنی 8 سالہ بیٹی اور 6 سالہ بیٹے کو کھانے میں چوہے مار دوا ملا کر کھلایا جس سے دونوں پُراسرار حالت میں انتقال کرگئے تھے۔ دونوں بچوں کی اچانک اموات پر اہلِ علاقہ کو شُبہ ہوا اور انھوں نے ہفتے کی صبح مقامی تھانے میں مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ جس پر پولیس افسر منوج کمار نے بالآخر قتل کی اس دل دہلا دینے والے کیس کو حل کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمہ کے ایک شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس سے بچے واقف ہوچکے تھے اور خاتون اسے چھپانا چاہتی تھی۔ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا اس سفاکانہ قتل میں ملزمہ کی بہن اور گاؤں کا ایک شخص لکھی سنگھ بھی شریک تھا۔ پولیس نے جسّی کور اور اس کی بہن موٹو کور کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل