Saturday, February 14, 2026
 

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر سے شادی؛ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی؛ ویڈیو وائرل

 



شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کی اپنے سابق بوائے فرینڈ گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ مبینہ شادی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ ہانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عاصم اظہر کے ساتھ اپنی شادی کے بارے میں کچھ مبہم سا اشارہ دیا ہے۔ عاصم اظہر کے ساتھ دوبارہ قربتیں کی خبریں تو کافی عرصے سے گرم تھیں لیکن ان کے ساتھ شادی کا معاملہ اس وقت ہاٹ ایشو بنا جب دونوں کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں جوڑا مہندی کا لباس پہنے رقص کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں حال ہی میں عاصم اظہر کے نئے میوزک البم اور سوشل میڈیا پوسٹس میں بعض اشاروں سے بھی مداحوں کو یقین ہوا کہ یہ پیغامات ہانیہ عامر کے لیے ہیں۔ یاد رہے کہ عاصم اظہر کی منگنی ماڈل اور اداکارہ میرب علی سے ہوئی تھی لیکن وہ جلد ہی ٹوٹ گئی جس کے بعد عاصم اظہر کو ہانیہ عامر کی جانب دوبارہ سے متوجہ پایا گیا۔ ہانیہ اور عاصم کی شادی کی ویڈیو کی اصل حقیقت ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وضاحت کی کہ یہ کوئی شادی یا مہندی کی تقریب نہیں تھی بلکہ ان کی سالگرہ کا جشن تھا جسے دوستوں نے ’’ویڈنگ تھیم‘‘ کے ساتھ منایا۔ اداکارہ ہانیہ عامر کے بقول چونکہ سوشل میڈیا پر ان کی شادی سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں اس لیے دوستوں نے مزاحیہ انداز میں شادی کے تھیم پر برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔ ہانیہ عامر کی یہ مبہم وضاحت اپنی جگہ لیکن شوبز حلقوں میں اس تقریب کو ممکنہ طور پر دونوں کے تعلق کی ’’سافٹ لانچنگ‘‘ بھی قرار دیا جا رہا ہے تاہم ہانیہ یا عاصم کی جانب سے باضابطہ طور پر کسی تعلق کی تصدیق نہیں کی گئی۔         View this post on Instagram                        

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل