Loading
شہر میں ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا خونی حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں ٹریلر نے موٹرسائیکل کو کچلا جس کے نتیجے میں 1 نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن شون سرکل کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا جبکہ جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ حماد کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی نوجوان 24 سالہ حسیب کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او بوٹ بیسن راشد علی نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار ڈائیور فدا حسین کو گرفتار کر کے ٹریلر کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل