Loading
سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران اعتکاف کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ادارۂ امورِ حرمین شریفین نے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت ہر اعتکاف رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا۔
ادارہ امور حرمین شریفین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کی رجسٹریشن کے لیے ایک خصوصی آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے۔
مقدس مساجد میں اعتکاف کے خواہشمند افراد ادارے کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اپنا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ جن کے پہلے سے اکاؤنٹ ہیں وہ لاگ اِن کرکے رجسٹریشن مکمل کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ انتظامی و سیکیورٹی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص تعداد میں ہی اعتکاف کی اجازت دی جائے گی۔
رجسٹریشن کی منظوری کے بعد اعتکاف کرنے والوں کو قواعد و ضوابط سے بھی آگاہ کیا جائے گا تاکہ عبادت کا یہ عمل نظم و ضبط اور روحانی سکون کے ساتھ انجام دیا جا سکے۔
ادارہ امور حرمین شریفین نے ہدایت کی ہے کہ صرف سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے ہی رجسٹریشن کرائیں اور کسی غیر مصدقہ ذریعے یا معلومات پر اعتماد نہ کریں۔
خیال رہے کہ اعتکاف کا آغاز رمضان المبارک کے آخری عشرے میں 20 ویں روزے سے ہوتا ہے اور عید کا چاند نظر آنے تک کیا جاتا ہے۔
اس فوران معتکفین خود کو مسجد کے اندر بنے خیموں تک محدود کرکے تمام وقت اللہ کی عبادت میں گزارتے ہیں اور صرف باجماعت نماز کے لیے باہر نکلتے ہیں۔
خصوصی اہمیت کے حامل اور نیکی بھرے اس عشرے میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ پُرسعادت لمحے مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں گزاریں اور بیش بہا اجر پائیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل