Sunday, February 22, 2026
 

ناسانے آرٹیمس مشن کے لانچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا

 



امریکی خلائی ادارے ناسا نے 6 مارچ کو اپنا مشن دوبارہ چاند کی جانب روانہ کرنے کااعلان کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ناسا نے یہ تاریخ آرٹیمس مشن کے لانچ کے لیے مقرر کی ہے، جس کا مقصد 50 برس سے زائد عرصے بعد پہلی بار انسانوں کو چاند کے گرد بھیجنا ہے۔ اس مشن میں چار خلا نوردوں کو 10 روزہ سفر پر روانہ کیا جائے گا، جو چاند کے پچھلے حصے کا چکر لگانے کے بعد دوبارہ زمین پر واپس آئیں گے۔ ناسا کو امید ہے کہ یہ مشن آئندہ سلسلہ وار مہمات کی پہلی کڑی ثابت ہوگا، جن کا ہدف انسانوں کو دوبارہ چاند کی سطح پر اتارنا ہے۔ یہی پیشرفت مستقبل میں چاند پر ایک مستقل اڈہ قائم کرنے کی بنیاد بن سکتی ہے، جو آگے چل کر مریخ کے مشنز کے لیے لانچ پیڈ کا کردار ادا کرے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل