Monday, February 23, 2026
 

حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 7 ہزار 600 نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی

 



وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 7 ہزار 600 نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے معاملات جاری تھے اور بھرتیوں کی منظوری کے لیے معاملہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا تھا، حکومت نے بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 7 ہزار 600 نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔ اس حوالے سے آئی جی پولیس سید علی ناصر رضوی نے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر پر گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی اور بتایا کہ وزارت خزانہ نے وفاقی پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل