Loading
شہر قائد کے علاقے لیاری کے 75 سالہ بزرگ میں ریبیز کی علامات ظاہر ہوگئیں۔
جناح اسپتال کے ڈپٹی انچارج ای آر ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ لیاری کے رہائشی 75 سالہ نعمت گل میں ریبیز کی علامات ظاہر ہوگئیں، مریض کو تین ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ فرد میں پانی دیکھ کر خوف، بے چینی، سانس میں تکلیف اور گلے میں کھچاؤ کی علامات ظاہر ہورہی ہیں، مریض جناح اسپتال میں داخل ہے۔
ڈاکٹر عرفان کے مطابق متاثرہ فرد نے سگ گزیدگی کے واقعے کے بعد ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔
حالیہ کیس کے بعد رواں سال جناح اسپتال میں 2 اور انڈس اسپتال میں بھی 2 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ چار میں سے دو کیسز کا تعلق کراچی جبکہ ایک اندرونِ سندھ اور ایک بلوچستان سے لایا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل