Saturday, March 07, 2026
 

جسے فیفا امن انعام دیا گیا اسی ٹرمپ نے ایران میں فٹبال اسٹیدیمز پر بمباری کی؛ وزیر خارجہ

 



امریکا کے فضائی حملوں میں ایران کے فٹبال اسٹیڈیمز بھی تباہ ہوگئے جس پر ایران نے فیفا سے سخت احتجاج کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے اپنے دارالحکومت میں فٹبال اسٹیڈیم پر امریکی حملے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عالمی کھیلوں کی تنظیموں فیفا سے اس معاملے پر موقف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں واقع آزادی اسپورٹس کمپلیکس کو امریکی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ انھوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ تباہ شدہ وہ فٹبال اسٹیڈیم ہے جسے ایسے ملک نے نشانہ بنایا جس کے صدر کو حال ہی میں فیفا نے امن کا اعزاز دیا تھا۔ اس پر فیفا یا انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کوئی تبصرہ کرے گی؟ Dear @FIFAcom, Dear @Olympics, This is Tehran’s Azadi Sports Complex، a football stadium، targeted by the same United States whose president received a FIFA “Peace Prize.” Any comment from FIFA or IOC?! pic.twitter.com/T2BHVvgkSD — Esmaeil Baqaei (@IRIMFA_SPOX) March 7, 2026 یاد رہے کہ دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا کی جانب سے نیا متعارف کرایا گیا “پیس پرائز” دیا گیا تھا۔ فیفا کے بقول یہ انعام عالمی جنگیں ختم کرانے کی کوششوں پر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ خود بھی اپنی انتخابی مہم کے دوران امن کے لیے کوششوں کے اعتراف میں نوبیل امن انعام کے حصول کی خواہش کا اظہار کرچکے تھے اور متعدد رہنماؤں نے ان کی نامزدگی کے لیے کمیٹی کو خطوط بھی لکھے تھے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل