Loading
مشرق وسطیٰ فلائٹ شیڈول میں بہتری کے آثار کے بعد پاکستان سے آج 63 فلائٹس کی روانگی متوقع ہے۔
پاکستان بھر سے مزید 76 پروازیں منسوخ ہوگئیں، کراچی اور لاہور سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی، دوحہ کی 21، 21 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اسلام آباد سے 11، پشاور سے 13، فیصل اباد سے 3 اور سیالکوٹ سے 7 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ مشرق وسطیٰ کی 9 دن میں دنیا بھر سے منسوخ پروازوں کی تعداد 34420 ہوگئی۔
فلائٹ شیڈول میں بہتری کے آثار نظر آنے پر آج کراچی سے 13، لاہور سے 12، اسلام آباد کی 16 پروازوں کی روانگی متوقع ہے۔ ملتان سے 10، سیالکوٹ سے 5، کوئٹہ کی 4 پروازیں آپریٹ کئے جانے کا امکان ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل