Monday, March 09, 2026
 

شرح سود کے تعین کے لیے اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جاری

 



اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور توانائی کے عالمی بحران کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا گہرائی سے جائزہ لے رہی ہے۔ اجلاس میں افراطِ زر پر پڑنے والے دباؤ اور مجموعی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کے تعین پر غور کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ جائزے میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ 10.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل