Monday, March 09, 2026
 

ایران سے تفتان بارڈر پر پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری

 



ایران سے تفتان بارڈر پر پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران سے مزید 149 افراد تفتان بارڈر پہنچ گئے۔ آنے والوں میں 53 زائرین، 3 سیاح، 8 بزنس مین اور 4 ورک ویزا ہولڈرز شامل ہیں۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال کے بعد اب تک 2660 افراد پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی نے کہا ہے کہ ایران سے آنے والوں کو پاکستان ہاوٴس تفتان میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  تمام پاکستانیوں کو قافلوں کی صورت میں کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ہے، جہاں سے وہ اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہو جاتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل