Monday, March 09, 2026
 

جی ایچ کیو حملہ کیس میں 47 اشتہاری ملزمان کی سزاؤں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی ہدایات جاری

 



راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں 47 اشتہاری ملزمان کی سزاؤں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ عدالت نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جائیداد ضبط کر کے اس حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔ ڈی سی راولپنڈی کو بھی اسی نوعیت کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ عدالت نے پولیس حکام کو بھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یاد رہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے 47 اشتہاری ملزمان کو 10، 10 سال قید، 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنائی ہے۔ سزا پانے والوں میں عمر ایوب، شبلی فراز، شہباز گل، مراد سعید، ذوالفقار بخاری، زرتاج گل اور کنول شوزب سمیت دیگر شامل ہیں۔ یہ فیصلہ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے 7 مارچ کو سنایا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل